وزیراعظم سے چین کے کاروباری وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اظہار اطمینان
Web Desk
15 May 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آئی بی آئی (IBI) بیجنگ یونائیٹڈ ٹیکنالوجی کے بانی اور صدر چیان شیاو جون کی قیادت میں 11 رکنی اعلیٰ سطح کے چینی کاروباری وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی اور صنعتی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نے آئی بی آئی گروپ کی جانب سے پاکستان میں اپنا ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر قائم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت، سرمایہ کاری اور صنعتی اشتراک کے لیے نہایت حوصلہ افزا ثابت ہوگا۔وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کی معاشی ترقی کو سراہا اور کہا کہ وہ رواں ماہ کے آخر میں اپنے دورۂ چین کے منتظر ہیں، جس سے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ آئی بی آئی کے صدر چیان شیاو جون نے پاکستانی معیشت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گروپ پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو چینی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرے گا، جس سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ یہ دورہ ستمبر 2025 میں وزیراعظم کے دورۂ بیجنگ کے دوران منعقدہ ‘پاکستان-چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس’ کے تسلسل کی ایک کڑی ہے، جس کا مقصد عملی طور پر سرمایہ کاری کو پاکستان لانا ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیرِ سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک، معاونِ خصوصی ہارون اختر، طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب
30 August 2026
چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی
30 August 2026
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ
30 August 2026
شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف
30 August 2026