محسن نقوی کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
Web Desk
15 May 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکہ کے نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور پال کپور نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے انسدادِ دہشت گردی اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر غور کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں، بالخصوص ریکوڈک منصوبے پر مامور امریکی کمپنیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان براہِ راست پروازوں کے جلد آغاز کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دوطرفہ عوامی اور تجارتی روابط میں اضافہ ہوگا۔محسن نقوی نے اپنے گفتگو میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موجودہ دور میں پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں اور یہ تعلقات باہمی اعتماد اور دوطرفہ تعاون پر مبنی ہیں۔ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کے تنازعے کے پُرامن اور دیرپا حل کی امید بھی ظاہر کی۔ امریکی نائب وزیر خارجہ پال کپور نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں مضبوط شراکت داری کی امید ظاہر کی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
31 August 2026
ترک مسلح افواج کے یوم فتح کی 104ویں سالگرہ، جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب
31 August 2026
وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
31 August 2026
سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذالعمل ہے: عالمی ثالثی عدالت
31 August 2026
نیتن یاہو نے امریکا کو ایران کیخلاف جنگ میں دھکیلا: عباس عراقچی
31 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا اتحاد بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے: ترک وزیر خارجہ
31 August 2026
ایرانی حملے کی مذمت، یو اے ای کا جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان
31 August 2026
بینچ اور بار کے تعاون کے بغیر عدالتی اصلاحات کامیاب نہیں ہوسکتیں: چیف جسٹس
31 August 2026