LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار شہید عدالتی فیصلے خوش آئند ہیں، تناؤ کے خاتمے اور بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے سیاسی ڈائیلاگ ضروری ہے: بیرسٹر گوہر پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن پاکستان پائیدار علاقائی امن کیلئے پرعزم، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے: وزیراعظم امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی، اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی ایران تیل و گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: جے ڈی وینس

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو دلائل دینے کیلئے مہلت

Web Desk

15 May 2026

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی اپیلوں پر سماعت کے دوران اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو دلائل مکمل کرنے کے لیے 20 مئی تک کی آخری اور حتمی مہلت دے دی ہے۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اس حوالے سے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق، دفاعی وکیل سلمان صفدر نے اپنے موکلین سے ہدایات لینے کی بنیاد پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی، جس کی نیب (NAB) کے پراسیکیوٹرز نے سخت مخالفت کی۔ عدالت نے اپنے تحریری حکم میں عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر تمام فریقین کو دلائل کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی تھی، لیکن آج کی سماعت میں ٹھوس دلائل کے بجائے “کمزور وجوہات” کی بنا پر التوا مانگا گیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ چونکہ مرکزی اپیلیں خود سلمان صفدر کی جانب سے دائر کی گئی تھیں، اس لیے وہ کیس کی حساسیت سے واقف ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ کیس کی اہمیت کے پیش نظر وکیل صفائی کو ایک آخری موقع دیا جا رہا ہے۔ حکم نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سلمان صفدر تمام ضروری قانونی تیاری مکمل کریں اور 20 مئی کو ہونے والی آئندہ سماعت پر ہر صورت اپیلوں پر باقاعدہ دلائل دیں۔