دسمبر 2026 تک سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا فیصلہ
Web Desk
14 May 2026
سرکاری افسران کے اثاثے دسمبر 2026 سے عوام کیلئے پبلک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ میں اہم پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔
بریفنگ میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام نے بتایا کہ سرکاری افسران اپنے اثاثے ڈیجیٹل نظام کے تحت ظاہر کریں گے اور اس مقصد کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا آئی ٹی نظام استعمال کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق اثاثوں کے ڈیجیٹل ڈیٹا میں غیر معمولی اضافہ یا مشکوک تبدیلی پر خودکار طور پر ریڈ فلیگ جاری کیا جائے گا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید بتایا گیا کہ اثاثوں کا ایک حصہ عوامی رسائی کیلئے بھی دستیاب ہوگا۔
اجلاس کی صدارت سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کی جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سرکاری نظام میں شفافیت اور احتساب کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
متعلقہ عنوانات
عدالتی فیصلے خوش آئند ہیں، تناؤ کے خاتمے اور بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے سیاسی ڈائیلاگ ضروری ہے: بیرسٹر گوہر
1 September 2026
پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا
1 September 2026
طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ واپس لینے کا محکمہ جنگلات کا حکم کالعدم، ملازم کا حق بحال
1 September 2026
لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار
1 September 2026
ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت
1 September 2026
شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن
1 September 2026
راولپنڈی میں بارش کی صورتحال کو وزیر اعلیٰ پنجاب خود مانیٹر کر رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
1 September 2026
سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی اہم کامیابی ہے: سرفراز بگٹی
1 September 2026