LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دہشت گردی کے خلاف بحیثیت قوم نبرد آزما ہونا ہوگا: بیرسٹر سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ برقرار دہشت گردی ایک ناسور، ہمارے شہداء قوم کے ہیرو ہیں: بیرسٹر گوہر خان کی میڈیا سے گفتگو سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے ناقابلِ قبول ہیں: وزیراعظم آبنائے ہرمز کے قریب بندر عباس میں پانچ دھماکوں کی آوازیں، ایرانی سرکاری ٹی وی کیش لیس معیشت سے شفافیت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا، وزیراعظم امریکا اور ایران آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی یقینی بنائیں: چین مولانا نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی: فیاض الحسن امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی

پاکستان ویمن کی زمبابوے کے خلاف کامیابی، دوسرے میچ میں 67 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

Web Desk

14 May 2026

پاکستان ویمن نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم کو 67 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں صفر، دو کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ نوجوان بیٹر ایمان فاطمہ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

اوپنر منیبہ علی نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 رنز اسکور کیے۔ زمبابوے کی جانب سے مابھیرو، میرینج اور ماوونگا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے ویمن ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز ہی بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان ویمن ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔