LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دہشت گردی کے خلاف بحیثیت قوم نبرد آزما ہونا ہوگا: بیرسٹر سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ برقرار دہشت گردی ایک ناسور، ہمارے شہداء قوم کے ہیرو ہیں: بیرسٹر گوہر خان کی میڈیا سے گفتگو سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے ناقابلِ قبول ہیں: وزیراعظم آبنائے ہرمز کے قریب بندر عباس میں پانچ دھماکوں کی آوازیں، ایرانی سرکاری ٹی وی کیش لیس معیشت سے شفافیت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا، وزیراعظم امریکا اور ایران آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی یقینی بنائیں: چین مولانا نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی: فیاض الحسن امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی

پی پی کی حمایت کے بغیرآئینی ترمیم اوربجٹ منظورنہیں ہوسکتا، 28ویں ترمیم پر ابھی بات نہیں ہوئی، بلاول بھٹو

Web Desk

14 May 2026

 

چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  زرداری نے کہاہے کہ 28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی،کل کا علم نہیں، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر آئینی ترمیم اور بجٹ منظور نہیں کیا جاسکتا۔

اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت  پیپلزپارٹی کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔بلاول نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے  پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی۔ راجہ پرویزاشرف، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان اور نوید قمرکمیٹی میں شامل ہوں گے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے  گفتگو میں بلاول کا کہنا تھا کہ  پاک بھارت جنگ کے بعد وزیراعظم نے امن کمیٹی کی سربراہی مجھے دی، میں نے بین الاقوامی میڈیا  پربھارت کے بیانیےکو شکست دی،  امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی، وہ وقت دور نہیں جب مذاکرات کامیاب ہوں گے۔وزیراعظم اورفیلڈمارشل دنیا میں امن قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت میں جارہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کی وجہ سے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، امید ہے ہمارے خطے میں اچھے تعلقات ہوں گے، پاکستان نے ایران پرحملوں کی مذمت کی، ایران کے بعد  سب  سے زیادہ  میزائل متحدہ عرب امارات  پرگرے، یواے ای، ایران اور سعودی عرب  سے پاکستان کے آزادانہ تعلقات ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے 26 ویں اور27 ویں آئینی ترمیم میں صوبوں کے لیے حقوق لیے، سپریم کورٹ اور آئینی عدالت میں تمام صوبوں کی نمائندگی پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہوئی، ابھی تک 28 ویں ترمیم سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی،28 ویں ترمیم پر ردعمل تب دوں گا جب کوئی بات سامنے آئےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حمایت کے بغیر آئینی ترمیم یا بجٹ منظور نہیں کرسکتے، آئینی ترمیم سے متعلق پیپلزپارٹی سےکوئی بات نہیں کی گئی، 27 ویں ترمیم سے متعلق میں نے خود بات کی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام مشکل میں ہیں عوام کو ریلیف دینا ہے، وزیراعظم نے صوبوں سے درخواست کی کہ مہنگائی کے خاتمے میں وفاق کی مدد کریں، پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ہے، وفاق سے مل کرعوام کو ریلیف دینے کی کوشش کریں گے، حکومت کو معاشی مشکلات کو دیکھ کر ریلیف کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  ملک کو مالی معاشی بحران کا سامنا ہے، پاکستان کے عوام  پرمہنگائی کے بم گر رہے ہیں، سیاسی جماعتوں کو عوام کا دکھ محسوس ہوتا ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر حکومت  پر تنقید نہیں کروں گا، وزیراعظم نے پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں قیمتوں کے مطابق کیا۔