LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے امریکاسے پہلی بار60لاکھ بیرل خام تیل درآمدکیاہے، علی پرویز ملک پی پی کی حمایت کے بغیرآئینی ترمیم اوربجٹ منظورنہیں ہوسکتا، 28ویں ترمیم پر ابھی بات نہیں ہوئی، بلاول بھٹو چین کی کیپیٹل مارکیٹ میں پاکستان کا پہلا ’پانڈابانڈ‘ جاری، 1.75ارب یوآن کے بانڈز فروخت گوجرانوالہ، لیبیاکشتی حادثے میں ملوث باپ بیٹے کو 22، 22سال قید، 14، 14لاکھ روپے جرمانہ تیل کی عالمی قیمتیں جلد تیزی سے نیچے آجائیں گی، امریکی وزیرخزانہ بھارتی ریاست اترپردیشن میں بارش اورطوفان سے تباہی، 100سے زائد افرادہلاک امریکی سینیٹ، جنگ کے معاملے پر ٹرمپ کے اختیارات محدودکرنے کی قراردادایک ووٹ سے ناکام سپریم جوڈیشل کونسل، اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات نمٹادی گئیں وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہنگامی اجلاس؛ ‘نیشنل پاپولیشن کونسل’ کے قیام کا فیصلہ، شہباز شریف خود سربراہی کریں گے آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ پاک افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، وزیراعظم شہباز شریف ڈی جی آئی ایس پی آر کی شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی میں خصوصی نشست وزارتِ خزانہ کی مالیاتی رپورٹ؛ 9 ماہ میں بجٹ خسارہ 856 ارب روپے، دفاع پر 1690 ارب خرچ سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ؛ سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان کی 24 سال پرانی سزا کالعدم، بریت بحال

وفاقی کابینہ کا اجلاس، گندم کی خریدوفروخت کے مسائل حل کرنےکے لیےکمیٹی تشکیل

Web Desk

14 May 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں گندم کی خریدو فرخت  کے حوالے سے درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے پر کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی.

وفاقی کابینہ کو وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے حج پالیسی کی جانچ  کے حوالےسے بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں،وفاقی کابینہ نے ہدایت دی کہ وزارت مذہبی امور اور پرائیوٹ حج آپریٹرز کے احتساب کا نظام وضع کیا جائے تاکہ حجاج کرام کے حقوق کا تحفظ کیا جاسکے۔

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ و انسداد منشیات کی سفارش پر  فراش ٹاؤن، اسلام آباد میں اسلام آباد کی کچی آبادیوں کے مکینوں کے لیےکم قیمت ہاؤسنگ منصوبہ کی تعمیر و ترقی وفاقی ترقیاتی ادارے کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان کسٹمز کے انسپکٹر کسٹمز، انٹیلیجنس افسر، پریوینٹو افسر، اپریزنگ افسر اور ویلیو ایشن افسر کی محکمانہ ترقی کے امتحانات فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کروانے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کی 29 اپریل 2026 کو ہوئے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے ہدایت کی کہ ٹوبیکو مارکیٹنگ کنٹرول رولز 2016 میں ترمیم کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رائے لی جائے۔