LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے امریکاسے پہلی بار60لاکھ بیرل خام تیل درآمدکیاہے، علی پرویز ملک پی پی کی حمایت کے بغیرآئینی ترمیم اوربجٹ منظورنہیں ہوسکتا، 28ویں ترمیم پر ابھی بات نہیں ہوئی، بلاول بھٹو چین کی کیپیٹل مارکیٹ میں پاکستان کا پہلا ’پانڈابانڈ‘ جاری، 1.75ارب یوآن کے بانڈز فروخت گوجرانوالہ، لیبیاکشتی حادثے میں ملوث باپ بیٹے کو 22، 22سال قید، 14، 14لاکھ روپے جرمانہ تیل کی عالمی قیمتیں جلد تیزی سے نیچے آجائیں گی، امریکی وزیرخزانہ بھارتی ریاست اترپردیشن میں بارش اورطوفان سے تباہی، 100سے زائد افرادہلاک امریکی سینیٹ، جنگ کے معاملے پر ٹرمپ کے اختیارات محدودکرنے کی قراردادایک ووٹ سے ناکام سپریم جوڈیشل کونسل، اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات نمٹادی گئیں وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہنگامی اجلاس؛ ‘نیشنل پاپولیشن کونسل’ کے قیام کا فیصلہ، شہباز شریف خود سربراہی کریں گے آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ پاک افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، وزیراعظم شہباز شریف ڈی جی آئی ایس پی آر کی شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی میں خصوصی نشست وزارتِ خزانہ کی مالیاتی رپورٹ؛ 9 ماہ میں بجٹ خسارہ 856 ارب روپے، دفاع پر 1690 ارب خرچ سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ؛ سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان کی 24 سال پرانی سزا کالعدم، بریت بحال

ایوان صدرمیں تقریب، مسلح افواج کے افسران وجوانوں کواعزازات دیئے گئے

Web Desk

14 May 2026

ایوان صدر میں عسکری اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔ صدر مملکت نے فوجی افسران اور جوانوں کو ایوارڈز سے نوازا،لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید کو ستارہ بسالت  سے نوازا گیا۔۔

ایوان صدر میں عسکری اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی خدمات کے اعتراف میں فوجی افسران اور جوانوں کو ایوارڈز سے نوازا ۔

لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید کو ستارہ بسالت  سے نوازا گیا، لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید کا ایوارڈ اُن کے اہلخانہ نے وصول کیا، سپاہی ثوبان مجید بلوچ شہید کو ستارہ بسالت ، سپاہی اسرار محمد کو غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں ستارہ بسالت دیا گیا۔

ایئر مارشل کاشف قمر ،ایئر مارشل عامر شہزاد اور میجرجنرل محمد شاہد ابڑو کوقومی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا، میجر جنرل سبطین رفیق کو ہلال امتیاز ملٹری دیا گیا۔

ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک ، میجرجنرل ملک مقبول رضا ، ایئروائس مارشل شاہد منصور جہانگیری ، ایئروائس مارشل خالد محمود ، میجرجنرل اعجاز احمد کوقومی خدمات پر ہلال امتیاز ملٹری ایوارڈ دیا گیا۔

ریئر ایڈمرل رضوان صادق ، میجرجنرل ملک محمد شہزاد ، میجرجنرل عامر اشفاق کیانی ، ایئروائس مارشل طاہر محمود ، میجرجنرل قیصر سلیمان ، میجرجنرل عمرنسیم  اور میجرجنرل لقمان حفیظ کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔