LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال پورے ہونے پر شایان شان تقریب کی ہدایت

Web Desk

14 May 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر صوبہ بھر میں خصوصی تقریبات منعقد کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں 21 مئی سے 25 مئی تک مختلف پروگرامز ترتیب دیے گئے ہیں جو دونوں ممالک کی لازوال دوستی کی عکاسی کریں گے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں چین کے قونصل جنرل سن یان سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے چینی وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے چینی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کے موجودہ منصوبوں کا جائزہ لیا اور مستقبل میں اشتراکِ عمل کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے 21 مئی کو ایک وسیع نمائش کا آغاز ہوگا۔ 25 مئی کو ایک بڑی اور پروقار تقریب منعقد کی جائے گی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پنجاب حکومت چین کے تجربات کو ترقیاتی منصوبوں، ٹورازم اور ایکو سسٹم کی بحالی کے لیے بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے چین کے صوبے زی جیانگ اور پنجاب کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی روابط کو بھی خوش آئند قرار دیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سی پیک (CPEC) صدر شی جن پنگ اور قائد محمد نواز شریف کی پاک چین دوستی کے لیے گراں قدر خدمات کا ثبوت ہے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ یہ 75 سال دونوں ممالک کی بے مثال دوستی کے روشن باب ہیں۔