’پنکی‘ منشیات گینگ کا اسکولوں اور نجی تعلیمی اداروں کو ہدف بنانے کا انکشاف؛ ہولناک مبینہ آڈیوز منظرِ عام پر
Web Desk
14 May 2026
منشیات فروشی کے مقدمے میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف پولیس نے تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے، جس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، ملزمہ ایک منظم گینگ کے ذریعے پوش علاقوں کے نجی تعلیمی اداروں اور کم عمر اسکولی بچوں کو منشیات کی فراہمی کے لیے ہدف بناتی تھی۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ گینگ تعلیمی اداروں میں باقاعدہ مارکیٹنگ کرتا تھا، جہاں زیادہ منشیات خریدنے والے طلبہ کو ’رعایتی پیکجز‘ کی پیشکش کی جاتی تھی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ تعلیمی اداروں میں اس نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ملزمہ سے مزید تفتیش اور اس کی نشاندہی پر سہولت کاروں کی شناخت ناگزیر ہے۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔
دوسری جانب، ملزمہ انمول عرف پنکی کی نئی مبینہ آڈیوز بھی منظرِ عام پر آگئی ہیں جن میں وہ نشہ آور مشروبات کے خطرناک استعمال کے بارے میں گفتگو کر رہی ہیں۔ مبینہ آڈیو میں خاتون کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ “پارٹیز میں لوگ ٹیبلٹ اور بیئر ایک ساتھ لیتے ہیں” اور “بہت سارے لوگ (اس مکسچر سے) مرتے مرتے بچتے ہیں”۔ ان آڈیوز نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان اور نوجوان نسل کو درپیش خطرات کے حوالے سے والدین اور سماجی حلقوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ
19 November 2026
سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا
19 November 2026
فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور
19 November 2026
دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
19 November 2026
کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن
19 November 2026
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری
19 November 2026
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا
19 November 2026