کیمبرج امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کا معاملہ؛ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو تحقیقات کا حکم
Web Desk
14 May 2026
پاکستان میں او لیول ریاضی (O-Level Math) کے امتحانی پرچوں کے مبینہ طور پر لیک ہونے کے معاملے پر وفاقی وزارتِ داخلہ میں ایک اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی خصوصی ہدایت پر طلب کیا گیا تھا تاکہ والدین اور طلبہ میں پائی جانے والی شدید تشویش کو دور کیا جا سکے۔
اجلاس کے دوران برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے بھی پرچہ چوری ہونے اور لیک ہونے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ حکومت نے معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی باقاعدہ تحقیقات کا ٹاسک ‘نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی’ (NCCIA) کے سپرد کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیکرٹری داخلہ سے بھی اس پورے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کیمبرج امتحانی نظام کی خامیوں کو فوری طور پر دور کیا جائے گا اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ امتحانی نظام کی ساکھ اور طلبہ کا مستقبل متاثر نہ ہو۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ
19 November 2026
سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا
19 November 2026
فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور
19 November 2026
دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
19 November 2026
کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن
19 November 2026
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری
19 November 2026
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا
19 November 2026