LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترک مسلح افواج کے یوم فتح کی 104ویں سالگرہ، جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذالعمل ہے: عالمی ثالثی عدالت نیتن یاہو نے امریکا کو ایران کیخلاف جنگ میں دھکیلا: عباس عراقچی پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا اتحاد بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے: ترک وزیر خارجہ ایرانی حملے کی مذمت، یو اے ای کا جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت خواہ ہیں: اویس لغاری قائمہ کمیٹی کا بیوروکریسی کی ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار، سی ڈی اے اور ڈی جی ہیلتھ کی کارکردگی پر برہمی سندھ کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر سپرنکلرز نہ ہونے کا انکشاف خلع کے معاملے میں حق مہر کی واپسی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی: توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا پھر مسترد معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ جنگ نہیں چاہتے، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑھے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی

پاک افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، وزیراعظم شہباز شریف

Web Desk

14 May 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے ’معرکہ حق‘ کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افواج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا ہے جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے دفاعِ وطن کے لیے افواج اور عوام کے اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کا ہر وار ناکام بنانے کے لیے یک جان و دو قالب ہے۔

یومِ تکبیر کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 28 مئی وہ یادگار دن ہے جب پاکستان ایٹمی قوت بن کر ابھرا۔ انہوں نے اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے کام کرنے والے تمام قومی ہیروز اور سائنسدانوں کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کردار کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دباؤ کے باوجود ایٹمی پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران خطے میں جنگ کے بادل منڈلاتے رہے، جس کے اثرات پاکستان کی معیشت پر بھی پڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عارضی جنگ بندی کے باوجود عالمی سطح پر معاشی چیلنجز موجود ہیں، تاہم حکومت ملک کو استحکام کی طرف لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔