ڈی جی آئی ایس پی آر کی شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی میں خصوصی نشست
Web Desk
14 May 2026
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر (DG ISPR) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسلام آباد کی شفاء تعمیرِ ملت یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اساتذہ اور طلبا کے ساتھ ایک خصوصی معلوماتی نشست میں شرکت کی۔ یونیورسٹی آمد پر فیکلٹی ممبران اور طلبا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس خصوصی سیشن کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی سلامتی، انسدادِ دہشت گردی اور بالخصوص انفارمیشن وارفیئر (معلوماتی جنگ) کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے طلبا کے مختلف سوالات کے مدلل جوابات دیے اور انہیں ہائبرڈ وارفیئر کے خطرات سے آگاہ کیا۔
نشست کے شرکاء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے خیالات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سیشن سے سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال اور جعلی خبروں (Fake News) کی روک تھام سے متعلق اہم آگاہی حاصل ہوئی ہے۔ طلبا نے دفاعِ وطن کے لیے افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا عزم دہرایا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اقبال خان نے اس موقع پر زور دیا کہ نوجوان نسل ملک کے استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ وزیرستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبا نے اس نشست کو ایک مؤثر پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے سیشنز سے ابہام دور کرنے اور قومی بیانیے کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ترک مسلح افواج کے یوم فتح کی 104ویں سالگرہ، جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب
31 August 2026
وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
31 August 2026
سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذالعمل ہے: عالمی ثالثی عدالت
31 August 2026
نیتن یاہو نے امریکا کو ایران کیخلاف جنگ میں دھکیلا: عباس عراقچی
31 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا اتحاد بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے: ترک وزیر خارجہ
31 August 2026
ایرانی حملے کی مذمت، یو اے ای کا جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان
31 August 2026
بینچ اور بار کے تعاون کے بغیر عدالتی اصلاحات کامیاب نہیں ہوسکتیں: چیف جسٹس
31 August 2026
رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت خواہ ہیں: اویس لغاری
31 August 2026