LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ

پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

Web Desk

14 May 2026

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے مظالم کا سلسلہ تھم نہ سکا، ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا ہے۔ بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران انسانی حقوق کی سنگین پامالی کرتے ہوئے نہتے نوجوان کو نشانہ بنایا، جس سے وادی میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور انسانی حقوق کی علمبردار مشعال ملک نے بھارتی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز نے شالیمار کے علاقے میں بھی متعدد نوجوانوں کو بلاجواز گرفتار کر لیا ہے، جس کے خلاف مقامی آبادی سراپا احتجاج ہے۔ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت بندوق کے زور پر کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی آواز دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری وحشیانہ ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے کر بھارت کو جوابدہ بنائے۔