پنجاب، مزدوروں میں مفت فلیٹس تقسیم، وزیراعلیٰ مریم نوازکا بے زمین افرادکوزمین دینے کا بھی اعلان
Web Desk
13 May 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے پاس زمین نہی انہیں مفت زمین فراہم کریں گے۔
لاہورمیں مزدوروں میں فلیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپنا گھر بہت بڑی نعمت ہوتی ہے۔ مہنگائی اورمشکلات کےدورمیں مکان بنانا مشکل کام ہے، غریب مزدوروں کو گھر کی فراہمی پرانتہائی خوشی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہررہائشی فلیٹ کی تعمیر پر35لاکھ روپے لاگت آئی ہے، مستحق مزدوروں کورہائشی فلیٹس مفت فراہم کیےجا رہے ہیں۔
مریم نوازکا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 720 رہائشی فلیٹس دیے جا رہے ہیں، ٹیکسلا میں 500 گھر تکمیل کےقریب ہیں، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کےتحت ایک لاکھ گھر مکمل ہو چکے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس زمین نہیں انہیں مفت فراہم کریں گے، پندرہ لاکھ محنت کشوں کوراشن کارڈ دیا ہے، غریب اوردرمیانےطبقے کو اپنی چھت فراہم کرنا ترجیح ہے، ستھرا پنجاب منصوبہ دنیا بھرمیں بطورماڈل پیش کیا جارہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ
19 November 2026
سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا
19 November 2026
افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی
19 November 2026
فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور
19 November 2026
دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
19 November 2026
روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن
19 November 2026
کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن
19 November 2026