LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا میں پاکستانی چاول کی برآمدات بڑھانے کیلئے اہم پیش رفت، برآمد کنندگان کے وفد کی بڑی کمپنیوں سے ملاقاتیں پنجاب، مزدوروں میں مفت فلیٹس تقسیم، وزیراعلیٰ مریم نوازکا بے زمین افرادکوزمین دینے کا بھی اعلان عمران خان پر جیل میں تشدد کیاجارہاہے، ایک آنکھ ضائع ہوچکی، سلمان اکرم راجہ امریکا ایران مذاکرات کیلیے پاکستان کا کردارقابل تعریف ہے، صدرٹرمپ حکومتی پالیسیوں سے پشتوں علاقوں میں بھی علیحدگی کا نعرہ لگنے کا خدشہ ہے، محمود اچکزئی امریکی دھمکی آمیزرویہ امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ایرانی وزیرخارجہ قطر سے ایل این جی لانے والاجہاز آبنائے ہرمز سے گزر کر کراچی پہنچ گیا ایوان صدرمیں مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینےوالوں میں تقسیمِ اعزازات کی تقریب ایرانی مسلح افواج کسی بھی صورتحال کےلیے تیارہیں، دشمنوں کو سخت سزادیں گے، ایران ایران کے معاملے پرچینی صدرکی مدد کی ضرورت نہیں، ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے جو دہلی کے ساتھ کیا، وہی کابل کے ساتھ کریں گے: خواجہ آصف پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا، بھارت تحقیقات سے بھاگ گیا: عطا تارڑ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، امریکی کمپنیاں طویل المدتی سرمایہ کاری کی خواہاں پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششیں مزید تیز کرے: چینی وزیرِ خارجہ

کیمبرج نےپاکستان میں  اے لیول ریاضی کا 15مئی کو ہونے والا پرچہ ملتوی کردیا

Web Desk

13 May 2026

کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے گزشتہ روز   اے ایس لیول ریاضی کا پرچہ لیک ہونے کی تصدیق کردی۔جبکہ 15مئی کو ہونے والا اے لیول ریاضی کاپرچہ ملتوی کردیا۔

کیمبرج انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 12 مئی کو  اے ایس لیول ریاضی کا پرچہ قبل از وقت شیئر کیا گیا۔

انتظامیہ نے بتایاکہ احتیاطی تدابیر کے تحت کیمبرج انٹرنیشنل اے لیول میتھمیٹکس پیپر 32 (9709) کا امتحان ملتوی کر رہے ہیں، نیا پیپر بعد میں لیا جائے گا۔

کیمبرج انتظامیہ کے مطابق یہ پرچہ پاکستان میں 15 مئی جمعے کو  ہونا تھا، امتحانی تاریخ کا اعلان 22 مئی تک کر دیا جائے گا۔

کیمبرج انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان میں اسٹیک ہولڈرز  سے مشاورت اور  اضافی سکیورٹی اقدامات کے طور پر کیا، اسکولوں کو احتیاطی تدابیر سے متعلق تفصیلی معلومات22 مئی تک فراہم کریں گے۔

انتظامیہ کے مطابق کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول کے نتائج جاری کرنے کی تاریخ 11 اگست برقرار رہے گی۔

دوسری جانب کیمبرج کی کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف نے کہا کہ امتحانی سیزن میں جس نوعیت کی پیپر چوری سامنے آ رہی ہے، وہ غیر معمولی ہے، انہوں نے بتایاکہ کچھ عناصر  امتحانی نظام اور طلبہ کے مستقبل کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، ذمہ دار عناصر کو روکنے اور سزا دلوانے کے لیے مختلف قانونی راستے اختیار کر رہے ہیں۔