LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی

حکومتی پالیسیوں سے پشتوں علاقوں میں بھی علیحدگی کا نعرہ لگنے کا خدشہ ہے، محمود اچکزئی

Web Desk

13 May 2026

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ  حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا، کہیں ایسا نہ ہو کہ پشتون علاقوں میں بھی علیحدگی کا نعرہ نہ لگ جائے۔

یہ بات انہوں نے  تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس، سابق سینیٹر مشتاق احمد، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر اور دیگر قائدین موجود تھے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک اس وقت خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر سات پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، جنہوں نے جمہوریت کو روندا وہ مجرم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کی طرح ساری جماعتیں بیٹھیں، نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر آپ آگے نہیں آئیں گے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چھبیسویں ترمیم اور ستائیسویں ترمیم کو ووٹ دینے والوں نے ظلم کیا ۔آئین پاکستان ہی پاکستان کو جوڑے ہوئے ہے، آئین نہ رہا تو خدانخواستہ پاکستان کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔

اس موقع پرعلامہ راجہ ناصر عباس نے کہا  پاکستان اس وقت مقبوضہ پاکستان ہے، اس وقت پاکستان آزاد پاکستان نہیں ہے، عدلیہ، الیکشن کمیشن، پارلیمان آزاد نہیں ہیں، ہماری پارلیمنٹ اول جماعت کے بچوں کی طرح ہے، اس وقت پارلیمان میں عزت و غیرت ختم ہوگئی ہے۔