ایوان صدرمیں مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینےوالوں میں تقسیمِ اعزازات کی تقریب
Web Desk
13 May 2026
ایوان صدر میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف شخصیات میں اعزازات تقسیم کیے۔
توانائی کے شعبے میں اصلاحات پروفاقی وزیر اویس لغاری کو ہلال امتیاز کے ایوارڈ سے نوازا گیا، مشیر نجکاری محمد علی کو بھی ہلال امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا۔
کرکٹر شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ کوہ پیما شہروز کاشف کے لیے ہلال امتیاز کا ایوارڈ انکی والدہ نے وصول کیا۔
جمہوریت کیلئے خدمات پر نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کو نشان امتیاز کے ایوارڈ سے نوازا گیا، ادب کے شعبے میں نمایاں خدمات پر عطاالحق قاسمی کیلئے نشان امتیاز جبکہ ادب اور خدمات عامہ کے شعبے میں عرفان الحق صدیقی مرحوم کو نشان امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا، ادب کے شعبے میں خدمات پر اصغر ندیم سید کو ہلال امتیاز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں سپاہی اظہر محمود کو ہلال شجاعت کے ایوارڈ سے نوازا گیا، اسی طرح ملک کے دفاع میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی شاہ ولی خان کو بھی ہلال شجاعت کا ایوارڈ دیا گیا۔
گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اے ایس آئی اعجاز خان شہید اور وطن کیلئے جان قربان کرنے والے کانسٹیبل عالم زیب شہید کو ہلال شجاعت کے ایوارڈز دیے گئے، پولیس لائن بنوں میں دہشتگردوں کو روکنے والے کانسٹیبل حفیظ اللہ کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
خودکش حملہ آور کو روکنے والے شہری شہید لیاقت علی کیلئے ستارہ شجاعت جبکہ ماہر تعلیم نواب علی شہید کو بھی بے مثال بہادری پر ستارہ شجاعت سے نوازا گیا، اس کے علاوہ سینیٹر ہدایت اللہ شہید کو بھی ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔ اے ایس آئی محمد اکرم شہید، سب انسپکٹر تاج میر شہید کو بے مثال بہادری پر ستارہ شجاعت عطا کیا گیا۔
خدمات پاکستان کےشعبےمیں نمایاں کارکردگی پرڈاکٹرارشد ریحان اور ممتازماہرتعلیم منیراحمد چودھری مرحوم کی خدمات کےاعتراف میں ستارہ امتیازکے ایوارڈ دیے گئے۔
متعلقہ عنوانات
ترک مسلح افواج کے یوم فتح کی 104ویں سالگرہ، جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب
31 August 2026
وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
31 August 2026
سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذالعمل ہے: عالمی ثالثی عدالت
31 August 2026
نیتن یاہو نے امریکا کو ایران کیخلاف جنگ میں دھکیلا: عباس عراقچی
31 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا اتحاد بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے: ترک وزیر خارجہ
31 August 2026
ایرانی حملے کی مذمت، یو اے ای کا جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان
31 August 2026
بینچ اور بار کے تعاون کے بغیر عدالتی اصلاحات کامیاب نہیں ہوسکتیں: چیف جسٹس
31 August 2026
رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت خواہ ہیں: اویس لغاری
31 August 2026