ایم این اے اقبال آفریدی کے بیٹے کی جانب سے اٹلی میں ایسلائیم لئے جانے کا انکشاف
Web Desk
13 May 2026
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مرزا اقبال آفریدی کے بیٹے کی جانب سے اٹلی میں سیاسی پناہ (Asylum) لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ اجلاس کے بعد جب میڈیا نے ان سے اس حوالے سے سوالات کیے تو وہ شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے فیصلے کا دفاع کرنے لگے۔ مرزا اقبال آفریدی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے یہ ملک اب رہنے کے قابل نہیں رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ملک میں آئے روز دہشت گردی کے واقعات ہوں گے تو نوجوان نسل کہاں جائے گی؟ اقبال آفریدی نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ملک چھوڑنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہاں اب کوئی محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ حیران کن انکشاف بھی کیا کہ اگر انہیں موقع ملا اور یہ محسوس ہوا کہ بانی چیئرمین (عمران خان) کو رہا نہیں کیا جا رہا، تو وہ خود بھی ملک چھوڑنے اور سیاسی پناہ لینے پر غور کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی بہت سے لوگ سیاسی پناہ لے چکے ہیں، میرے بیٹے نے لی تو کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ
19 November 2026
سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا
19 November 2026
فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور
19 November 2026
دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
19 November 2026
کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن
19 November 2026
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری
19 November 2026
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا
19 November 2026