LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا اعلان، نئی پابندیوں کا عندیہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال اردن کے عوام اپنی سرزمین سے امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں: پاسداران انقلاب شہباز شریف سے یو این سیکرٹری جنرل کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی ملاقات شہداء کی قربانیوں کا نعم البدل دنیا کے خزانے بھی نہیں: بیرسٹر گوہر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ، صدر اردوان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون پر گفتگو روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا خلیجی فضائی حدود میں پروازوں کے خطرات سے انتباہ دہشت گردی کے خلاف بحیثیت قوم نبرد آزما ہونا ہوگا: بیرسٹر سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ برقرار دہشت گردی ایک ناسور، ہمارے شہداء قوم کے ہیرو ہیں: بیرسٹر گوہر خان کی میڈیا سے گفتگو سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے ناقابلِ قبول ہیں: وزیراعظم آبنائے ہرمز کے قریب بندر عباس میں پانچ دھماکوں کی آوازیں، ایرانی سرکاری ٹی وی کیش لیس معیشت سے شفافیت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا، وزیراعظم

جو دہلی کے ساتھ کیا، وہی کابل کے ساتھ کریں گے: خواجہ آصف

Web Desk

13 May 2026

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کی طالبان حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کابل نے اپنی روش نہ بدلی تو پاکستان وہی جواب دے گا جو روایتی حریف بھارت (دہلی) کو دیا جاتا رہا ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کابل حکومت اس وقت بھارت کی “پراکسی” بنی ہوئی ہے اور دہشت گردی روکنے کے حوالے سے پاکستان کو ٹھوس یقینی دہانی کروانے میں ناکام رہی ہے۔ وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اس وقت مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں پر ایک ہی دشمن ہے اور دہلی و کابل میں اب کوئی فرق باقی نہیں رہا۔

خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ پاکستان نے قطر، سعودی عرب اور ترکیہ جیسے دوست ممالک کے ساتھ مل کر افغان حکومت کو سمجھانے اور مذاکرات کی بھرپور کوشش کی، لیکن مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہو سکے۔ انہوں نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان سرحدوں پر غیر مشروط جانیں نچھاور کر رہے ہیں۔ انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے سے کہا کہ طویل عرصے تک تعاون میسر نہیں تھا مگر اب صورتحال بہتر ہے، تاہم انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ ‘معرکہ حق’ جیسی اہم تقریب میں مدعو کیے جانے کے باوجود بعض بااثر حلقوں نے شرکت نہیں کی۔