پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا، بھارت تحقیقات سے بھاگ گیا: عطا تارڑ
Web Desk
13 May 2026
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی سطح پر فرنٹ لائن ریاست کا کردار ادا کر رہا ہے اور اس ضمن میں دی جانے والی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں ’معرکۂ حق‘ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پہلگام واقعے کو بھارت کا ‘فالس فلیگ آپریشن’ قرار دیا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پہلگام سرحد سے دور اور بھارتی فوج کے سخت کنٹرول والا علاقہ ہے، اس کے باوجود پاکستان پر الزامات لگائے گئے جبکہ بھارت کسی بھی غیر جانبدار تحقیقات سے خود پیچھے ہٹ گیا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت اپنے داخلی مسائل اور ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے اور ریاستی اداروں کی یکسوئی ہی ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ملک پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے، وہ خود کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں سکھ رہنماؤں کے قتل اور کلبھوشن یادیو جیسے نیٹ ورک کے ذریعے دہشت گردی میں ملوث پایا گیا ہے۔ انہوں نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ یو این قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا اعلان، نئی پابندیوں کا عندیہ
14 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
14 July 2026
بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال
14 July 2026
اردن کے عوام اپنی سرزمین سے امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں: پاسداران انقلاب
14 July 2026
شہباز شریف سے یو این سیکرٹری جنرل کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی ملاقات
14 July 2026
شہداء کی قربانیوں کا نعم البدل دنیا کے خزانے بھی نہیں: بیرسٹر گوہر
14 July 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ، صدر اردوان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
14 July 2026
روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز
14 July 2026