LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن پاکستان پائیدار علاقائی امن کیلئے پرعزم، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے: وزیراعظم امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی، اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی ایران تیل و گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: جے ڈی وینس آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا: ایرانی میڈیا وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت

پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، امریکی کمپنیاں طویل المدتی سرمایہ کاری کی خواہاں

Web Desk

13 May 2026

اسلام آباد میں وزیرِ خزانہ اور امریکی معاون وزیرِ خارجہ ایس پال کپور کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعلقات کی مضبوطی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ایس پال کپور نے پاکستانی معیشت میں امریکی کمپنیوں کی طویل المدتی سرمایہ کاری میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا اظہار کیا اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بھی اس موقع پر امریکی کمپنیوں کے مثبت رجحان کا اعتراف کیا۔

وزیرِ خزانہ نے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت سرمایہ کار دوست اور شفاف کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے معاشی استحکام کے لیے جاری مالیاتی اصلاحات، ٹیکس نیٹ میں اضافے اور ڈیجیٹلائزیشن پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں ترسیلاتِ زر، بیرونی سرمایہ کاری اور عالمی منڈیوں تک رسائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں توانائی، معدنیات، انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل فنانس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، جن سے امریکی نجی شعبہ فائدہ اٹھا سکتا ہے۔