پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششیں مزید تیز کرے: چینی وزیرِ خارجہ
Web Desk
13 May 2026
چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کے لیے اپنی ثالثی کی کوششوں میں مزید تیزی لائے۔ چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق، وانگ یی اور پاکستانی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وزیرِ خارجہ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان آبنائے ہرمز کھولنے اور وہاں پیدا ہونے والے مسائل کے حل میں اپنا فعال کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے خطے میں امن کی جلد بحالی کے لیے پاکستانی کوششوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ دوسری جانب، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کو مربوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار
7 July 2026
حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن
7 July 2026
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اہم سفارتی اجلاس؛ کثیرالجہتی عالمی فورمز پر ملکی مؤقف مضبوط بنانے کی ہدایات
7 July 2026
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیس؛ الیکشن کمیشن کا چیف کمشنر کو سمری فالو کرنے کا حکم، وفاقی حکومت کو 2 ہفتوں کی مہلت
7 July 2026
ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم
7 July 2026
معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ
7 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار
7 July 2026
نیٹو سمٹ سے پہلے روس کے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملے، 24 افراد ہلاک
7 July 2026