سپریم کورٹ کے باہر سلمان اکرم راجہ کی میڈیا سے گفتگو؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت پر تشویش کا اظہار
Web Desk
13 May 2026
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر قانون دان سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدالتی نظام اور جیل انتظامیہ کے رویے پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک ہزار دن سے قید میں ہیں اور آج ہمیں انصاف کے تمام دروازے بند نظر آ رہے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ سمیت تمام مقدمات من گھڑت ہیں اور یہ صرف سرکاری گواہان کے بیانات پر مبنی ہیں۔
انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے سنگین انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ایک آنکھ ضائع ہو چکی ہے اور طبی صورتحال تشویشناک ہونے کے باوجود بہنوں سے ملاقاتوں پر پابندی ہے۔ سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہر قیدی کے بنیادی آئینی حقوق ہوتے ہیں، لیکن یہاں ملاقاتوں اور وکالت ناموں پر دستخط کروانے تک کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عدالتی فیصلوں کے برعکس صرف من پسند افراد کی ملاقاتیں کروائی جا رہی ہیں، جو کہ آئین اور قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ
19 November 2026
سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا
19 November 2026
فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور
19 November 2026
دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
19 November 2026
کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن
19 November 2026
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری
19 November 2026
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا
19 November 2026