منشیات فروش ملزمہ کو پروٹوکول دینے کا معاملہ، پولیس افسران معطل
Web Desk
12 May 2026
کراچی میں منشیات فروش انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی کے دوران ضابطہ کار اور حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کے معاملے پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے سخت نوٹس لے لیا۔
واقعے کے بعد ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال، تفتیشی افسر ظفر اقبال اور تفتیشی افسر سعید احمد کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو واقعے کی تفصیلی ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غفلت اور کوتاہی کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
حکم کے مطابق معطل کیے گئے افسران کو گارڈن ہیڈکوارٹر ساؤتھ رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔
واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے سینئر افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جیکب آباد میں سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس پھر روک دی گئی
30 August 2026
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم
30 August 2026
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب
30 August 2026