LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا اعلان، نئی پابندیوں کا عندیہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال اردن کے عوام اپنی سرزمین سے امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں: پاسداران انقلاب شہباز شریف سے یو این سیکرٹری جنرل کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی ملاقات شہداء کی قربانیوں کا نعم البدل دنیا کے خزانے بھی نہیں: بیرسٹر گوہر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ، صدر اردوان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون پر گفتگو روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا خلیجی فضائی حدود میں پروازوں کے خطرات سے انتباہ دہشت گردی کے خلاف بحیثیت قوم نبرد آزما ہونا ہوگا: بیرسٹر سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ برقرار دہشت گردی ایک ناسور، ہمارے شہداء قوم کے ہیرو ہیں: بیرسٹر گوہر خان کی میڈیا سے گفتگو سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے ناقابلِ قبول ہیں: وزیراعظم آبنائے ہرمز کے قریب بندر عباس میں پانچ دھماکوں کی آوازیں، ایرانی سرکاری ٹی وی کیش لیس معیشت سے شفافیت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا، وزیراعظم

پاکستان ویمنز ٹیم کا زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار فاتحانہ آغاز

Web Desk

12 May 2026

کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے زمبابوے ویمنز ٹیم کو 153رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔ پاکستانی بیٹر عائشہ ظفر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 102رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ گل فیروزہ 37 اور عالیہ ریاض 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

238  رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے خواتین ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور پوری ٹیم 84 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ سعدیہ اقبال اور نتالیہ پرویز نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ٹیم نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔