عوام کا اعتمادبحال کرنےکےلیے حکومت اوراپوزیشن میں بداعتمادی ختم کرناہوگی، بیرسٹر گوہر
Web Desk
12 May 2026
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں امید تھی حالات بہتری کی طرف جائیں گے مگرحکومت کا سخت رویہ حالات اور ملاقاتوں میں رکاوٹ کا سبب ہے ۔ سیاسی مسائل کو سلجھانے کی ضرورت ہے، انہیں پیچیدہ نہ کریں۔
راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بگڑتی صحت پر فیملی کو ملاقات نہ کرنے دینا سخت گیر رویہ ہے۔ ان کی فیملی اور ذاتی معالجین کو رسائی دی جائے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے شاید محمود اچکزئی سے رابطہ کیا گیا ہے، مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں، مذاکرات کا مینڈیٹ اچکزئی صاحب کے پاس ہے۔ حکومت آنے والی ترامیم پر عوام کے سامنے اپنا موقف واضح کرے، ایک تشویش یہ بھی ہے 18ویں ترمیم کو رول بیک کیا جا رہا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر قانون نے اقلیتی کمیشن کے بارے میں رابط کیا ہے، الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے بھی ملاقات ہونی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے، فریقین میں عدم اعتماد بڑھ رہا ہے، عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے فریقین کے درمیان بداعتمادی ختم کرنا ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں پاکستانی چاول کی برآمدات بڑھانے کیلئے نیویارک میں اہم تقریب
12 May 2026
منشیات فروش پنکی کو کراچی کی عدالت میں پروٹوکول کا نوٹس،ضیا لنجارکی فوری کارروائی کی ہدایت
12 May 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
12 May 2026
جنگ کے بعدپاکستان میں پیٹرول 56فیصدمہنگا، بھارت میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا
12 May 2026
پرچے لیک ہونے سے متعلق غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیاجائے، کیمبرج کنٹری ہیڈ
12 May 2026
جنگ کے خاتمےکےلیے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، ترکیہ اور قطر کااتفاق
12 May 2026
کراچی: بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کی مبینہ سرغنہ انمول عرف پنکی گرفتار
12 May 2026
کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کا اے ایس لیول ریاضی کا دوسرا پرچہ بھی لیک
12 May 2026