منشیات فروش پنکی کو کراچی کی عدالت میں پروٹوکول کا نوٹس،ضیا لنجارکی فوری کارروائی کی ہدایت
Web Desk
12 May 2026
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجارنے منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کو عدالت میں پروٹوکول دینے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈ ن سے منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں بغیر ہتھکڑی پروٹوکول کے ساتھ پیش کیا گیا، جس کی ویڈیو سامنے آنے پر وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لیا۔
وزیرداخلہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی شفاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ملزمہ کو پروٹوکول دینے سے متعلق تمام ذمہ دار اہلکاروں سے وضاحت مانگی ہے۔
ضیا الحسن لنجار نے ہدایت کی کہ ملزمہ کو پروٹوکول فراہم کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، ایسا عمل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، غفلت برتنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
ضیا الحسن لنجار نے ملزمہ کو پروٹول دینے کے عمل کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ محکمہ داخلہ اس معاملے کی مکمل نگرانی کر رہا ہے، رپورٹ آنے پر مزید سخت فیصلے کیے جائیں گے۔
اس سے پہلے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈشنل آئی جی کراچی کوواقعے کی مفصل ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور واقعے میں غفلت و کوتاہی کے مرتکب متعلقہ تفتیشی افسرو عملے کو فوری طور پر معطل کرکے گارڈن ہیڈکواٹرساؤتھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔
آئی جی سندھ نے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لئے سینئرافسرپرمشتمل تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اُدھر ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے انمول عرف پنکی کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کرنے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔
کراچی پولیس چیف نے متعلقہ افسران کے کردار کے تعین کیلئے انکوائری کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون اور ایس او پیز کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، کراچی پولیس کے تمام افسران و اہلکار قواعد و ضوابط کے پابند ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں پاکستانی چاول کی برآمدات بڑھانے کیلئے نیویارک میں اہم تقریب
12 May 2026
عوام کا اعتمادبحال کرنےکےلیے حکومت اوراپوزیشن میں بداعتمادی ختم کرناہوگی، بیرسٹر گوہر
12 May 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
12 May 2026
جنگ کے بعدپاکستان میں پیٹرول 56فیصدمہنگا، بھارت میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا
12 May 2026
پرچے لیک ہونے سے متعلق غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیاجائے، کیمبرج کنٹری ہیڈ
12 May 2026
جنگ کے خاتمےکےلیے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، ترکیہ اور قطر کااتفاق
12 May 2026
کراچی: بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کی مبینہ سرغنہ انمول عرف پنکی گرفتار
12 May 2026
کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کا اے ایس لیول ریاضی کا دوسرا پرچہ بھی لیک
12 May 2026