کراچی: بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کی مبینہ سرغنہ انمول عرف پنکی گرفتار
Web Desk
12 May 2026
کراچی پولیس نے گارڈن کے علاقے میں انٹیلی جنس بنیادوں پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے بین الصوبائی نیٹ ورک کی مبینہ سرغنہ انمول عرف پنکی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس اس گرفتاری کو شہر میں منشیات کی سپلائی لائن توڑنے کے حوالے سے ایک بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزمہ طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھی اور 10 سے زائد سنگین مقدمات میں مفرور تھی۔ چھاپے کے دوران ملزمہ کے قبضے سےکروڑوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کوکین۔منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز۔غیر قانونی پستول اور گولیاں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمہ کے طریقہ واردات کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں:ملزمہ انتہائی منظم انداز میں آن لائن آرڈرز کے ذریعے منشیات کی فروخت کر رہی تھی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کے لیے اس نے اپنے نیٹ ورک میں خواتین رائیڈرز کو شامل کر رکھا تھا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔ ترسیل کے لیے مخصوص رائیڈرز کا استعمال کیا جاتا تھا جو براہِ راست گاہکوں تک منشیات پہنچاتے تھے۔ گارڈن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اتنی بھاری مقدار میں مہنگی منشیات اسے کہاں سے فراہم کی جا رہی تھیں۔ حکام کو توقع ہے کہ ملزمہ کی نشاندہی پر نیٹ ورک کے دیگر اہم کارندوں اور خریداروں تک رسائی حاصل کر لی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
منشیات فروش پنکی کو کراچی کی عدالت میں پروٹوکول کا نوٹس،ضیا لنجارکی فوری کارروائی کی ہدایت
12 May 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
12 May 2026
جنگ کے بعدپاکستان میں پیٹرول 56فیصدمہنگا، بھارت میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا
12 May 2026
پرچے لیک ہونے سے متعلق غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیاجائے، کیمبرج کنٹری ہیڈ
12 May 2026
جنگ کے خاتمےکےلیے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، ترکیہ اور قطر کااتفاق
12 May 2026
کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کا اے ایس لیول ریاضی کا دوسرا پرچہ بھی لیک
12 May 2026
بانی پی ٹی آئی کی آنکھ ضائع ہو چکی، فوری علاج کرایا جائے”؛ علیمہ خان کا اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کا اعلان
12 May 2026
پاکستان روس سے تیل اور گیس کی درآمد پر غور کر رہا ہے: فیصل نیاز ترمذی
12 May 2026