کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کا اے ایس لیول ریاضی کا دوسرا پرچہ بھی لیک
Web Desk
12 May 2026
شہرِ قائد سمیت ملک بھر کے کیمبرج طلبہ کے لیے پریشان کن خبر سامنے آئی ہے جہاں اے ایس لیول ریاضی کا دوسرا پرچہ بھی امتحان سے قبل لیک ہو گیا۔ آئی بی سی سی (IBCC) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کیمبرج انٹرنیشنل کے سیکیورٹی نظام پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر غلام علی ملاح کے مطابق کیمبرج کے امتحانی پرچے بار بار لیک ہونا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے اور ادارہ اب تک امتحانی شفافیت کو یقینی بنانے میں ناکام رہا ہے۔کیمبرج نے تسلیم کیا کہ ریاضی کے پرچے 9709/12 کا مواد، جو 29 اپریل 2026 کو ایڈمنسٹریٹو زونز 3 اور 4 میں ہونا تھا، غیر مجاز طور پر وقت سے پہلے افشا کر دیا گیا تھا۔ تفصیلی تحقیقات کے بعد کیمبرج نے اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ لیک ہونے والے پرچے کی بنیاد پر نتائج مرتب کرنا اب قابلِ اعتماد نہیں رہا، لہٰذا اس پرچے کو گریڈز کے تعین کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اعلان کیا ہے کہ تمام متاثرہ امیدواروں سے متبادل امتحان لیا جائے گا۔ ریاضی کے پیپر 9709/12 کا دوبارہ امتحان 9 جون 2026 کو موجودہ جون سیریز کے شیڈول کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئی تاریخ کے مطابق اپنی تیاری مکمل رکھیں۔
متعلقہ عنوانات
منشیات فروش پنکی کو کراچی کی عدالت میں پروٹوکول کا نوٹس،ضیا لنجارکی فوری کارروائی کی ہدایت
12 May 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
12 May 2026
جنگ کے بعدپاکستان میں پیٹرول 56فیصدمہنگا، بھارت میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا
12 May 2026
پرچے لیک ہونے سے متعلق غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیاجائے، کیمبرج کنٹری ہیڈ
12 May 2026
جنگ کے خاتمےکےلیے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، ترکیہ اور قطر کااتفاق
12 May 2026
کراچی: بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کی مبینہ سرغنہ انمول عرف پنکی گرفتار
12 May 2026
بانی پی ٹی آئی کی آنکھ ضائع ہو چکی، فوری علاج کرایا جائے”؛ علیمہ خان کا اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کا اعلان
12 May 2026
پاکستان روس سے تیل اور گیس کی درآمد پر غور کر رہا ہے: فیصل نیاز ترمذی
12 May 2026