بانی پی ٹی آئی کی آنکھ ضائع ہو چکی، فوری علاج کرایا جائے”؛ علیمہ خان کا اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کا اعلان
Web Desk
12 May 2026
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریبی ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے سنگین تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عدالتی پیشیوں کے نام پر انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے، جبکہ عدالتوں میں خود جج اور پراسیکیوٹر غائب ہوتے ہیں۔ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے بارے میں تشویشناک دعویٰ کیا کہ ان کی ایک آنکھ ضائع ہو چکی ہے، لہٰذا حکومت فوری طور پر ان کا علاج معالجہ یقینی بنائے۔ انہوں نے موجودہ انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کر دیا ہے اور سیاسی انتقام کے لیے تمام راستے مسدود کر دیے ہیں۔ علیمہ خان نے دوٹوک موقف اختیار کیا کہ اگر پچھلے منگل کے وعدے کے مطابق آج ان کی ملاقات نہ کرائی گئی تو وہ کارکنوں کے ہمراہ وہیں احتجاجاً بیٹھ جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو پاکستان اور افغانستان کے معاملات کو سمجھداری سے حل کر کے خطے میں امن لا سکتے ہیں، اور خیبر پختونخوا میں جاری دہشت گردی کا حل بھی بانی کی رہائی اور ان کی ہدایات میں پنہاں ہے۔
متعلقہ عنوانات
منشیات فروش پنکی کو کراچی کی عدالت میں پروٹوکول کا نوٹس،ضیا لنجارکی فوری کارروائی کی ہدایت
12 May 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
12 May 2026
جنگ کے بعدپاکستان میں پیٹرول 56فیصدمہنگا، بھارت میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا
12 May 2026
پرچے لیک ہونے سے متعلق غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیاجائے، کیمبرج کنٹری ہیڈ
12 May 2026
جنگ کے خاتمےکےلیے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، ترکیہ اور قطر کااتفاق
12 May 2026
کراچی: بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کی مبینہ سرغنہ انمول عرف پنکی گرفتار
12 May 2026
کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کا اے ایس لیول ریاضی کا دوسرا پرچہ بھی لیک
12 May 2026
پاکستان روس سے تیل اور گیس کی درآمد پر غور کر رہا ہے: فیصل نیاز ترمذی
12 May 2026