ایران وزیرخارجہ اور قطری وزیراعظم کا رابطہ، آبنائے ہرمزکی بحالی پر گفتگو
Web Desk
3 May 2026
ایران کے وزیرِخارجہ عباس عراقچی نے قطر کے وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرِخارجہ نے قطری وزیراعظم کو امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات کی موجودہ پیش رفت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
قطری وزیرِاعظم نے جنگ کے فوری خاتمے کے لیے جاری سفارتی اور ثالثی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قطر خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے خاص طور پر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی تجارت کے لیے اس اہم گزرگاہ کو جلد از جلد مکمل طور پر بحال کیا جانا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے
30 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے
30 August 2026
راول ڈیم کے سپل ویز پیر صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ
30 August 2026
اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دیدی
30 August 2026
نواز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، عوامی مسائل کے فوری حل پر زور
30 August 2026
روس کے پاس دنیا کے دوسرے بڑے کوئلے کے ذخائر ہیں: صدر پوتن
30 August 2026
ایرانی سپریم لیڈر کی خلیجی ممالک سے امریکا، اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل
30 August 2026
پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی
30 August 2026