LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی، اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی ایران تیل و گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: جے ڈی وینس آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا: ایرانی میڈیا وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت صدر مملکت آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول مستعفی ایران کی حملوں کیلئے سرزمین دینے والے ممالک کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی ایران کا امریکا کے کسی بھی حملے کا جواب کئی گنا زیادہ شدت سے دینے کا اعلان ٹرمپ آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتے: ابوفضل شکارچی

امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم

Web Desk

30 April 2026

امریکی حکومت نے آبنائے ہرمز کے راستے عالمی تجارت کی بحالی کے لیے ایک نیا بین الاقوامی اتحاد تشکیل دینے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں موجود اپنے سفارت خانوں کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ میزبان ممالک کو ‘میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ’ (Maritime Freedom Construct) نامی نئے معاہدے میں شامل ہونے کے لیے راغب کریں۔ یہ سفارتی پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند ہفتے قبل صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے، تاہم زمینی حقائق اور حالیہ امریکی اقدامات اس کے برعکس صورتحال کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اس اتحاد کا بنیادی مقصد اہم تجارتی گزرگاہوں میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانا اور علاقائی کشیدگی کے دوران تجارتی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔