امریکا نے مزید مذاکرات کی درخواست کی جس پر غور کررہے ہیں: عباس عراقچی
Web Desk
28 April 2026
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ مزید مذاکرات کے لیے باضابطہ درخواست کی ہے، جس پر تہران فی الوقت غور کر رہا ہے۔ سینٹ پیٹرز برگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران ایک عالمی سپر پاور کے سامنے پوری قوت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے اور واشنگٹن اب تک اپنے سیاسی و تزویراتی مقاصد میں سے ایک بھی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا، یہی وجہ ہے کہ اب وہ دوبارہ مذاکرات کی میز پر آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عباس عراقچی نے اس موقع پر روس کے ساتھ تعلقات کو سراہتے ہوئے کریملن کا شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ حالیہ جنگی صورتحال نے ثابت کر دیا ہے کہ مشکل وقت میں روس جیسا عظیم ملک ایران کا بہترین دوست اور مضبوط اتحادی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال
7 July 2026
سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی
7 July 2026
خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
7 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا
7 July 2026
قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری
7 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے
7 July 2026
وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر
7 July 2026
پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق
7 July 2026