LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن

روس کی امریکا اورایران کے درمیان ثالثی کرانے کی پیش کش

Web Desk

27 April 2026

روس نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی  کرانےکی پیشکش کردی ہے۔روسی خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس ایران سے متعلق تنازع کے حل اور مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ثالثی کرنے کے لیے تیار ہے۔

روسی صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس ہر صورت مذاکرات جاری رہنے اور جنگ بندی کے تسلسل کا خیرمقدم کرےگا، ہم سمجھتے ہیں کہ کسی بھی صورت میں دوبارہ جنگی کارروائیوں کی طرف نہیں لوٹنا چاہیے، یہ نہ ایران کے مفاد میں ہے اور نہ ہی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے۔ ہم ہر ممکن کوشش کریں گےکہ بالآخر امن قائم ہو، ایسا یقینی امن جس میں دوبارہ لڑائی کی طرف واپسی نہ ہو۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایران کے حوالے سے روس میں مذاکرات کا انعقاد ایک پیچیدہ معاملہ ہے اور اس پر مزید غور کی ضرورت ہے،کچھ اس پر متفق ہوسکتے ہیں اور کچھ نہیں، کسی بھی تجویز سے پہلے ہمیں تمام پہلوؤں پرکام کرنا ہوگا۔