دہلی ائیرپورٹ پر سوئس ائیر کے طیارے کے انجن میں آگ، 6 مسافر زخمی
Web Desk
26 April 2026
دہلی ائیرپورٹ پر سوئس ائیر کے ایک طیارے کے انجن میں پرواز سے قبل آگ لگ گئی، جس کے بعد ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے طیارے کو فوری طور پر روک لیا گیا۔ واقعے میں 6 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سوئس ائیر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پرواز ایل ایکس 147 بھارتی وقت کے مطابق رات ایک بج کر آٹھ منٹ پر دہلی سے زیورخ روانہ ہونے والی تھی کہ روانگی کے فوری بعد ایک انجن میں خرابی پیدا ہوئی اور آگ بھڑک اٹھی۔
بیان میں کہا گیا کہ عملے نے فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لیا اور احتیاطی تدابیر کے تحت طیارے کو واپس اتار کر مسافروں کا محفوظ انخلا کیا۔
کمپنی کے مطابق پرواز میں 228 مسافر اور 4 بچے سوار تھے، جبکہ تمام عملہ محفوظ رہا۔
سوئس ائیر نے بتایا کہ بعض افراد ایمرجنسی سلائیڈ استعمال نہ کرسکے، جنہیں بعد ازاں سیڑھیوں کے ذریعے باہر نکالا گیا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کے قیام اور متبادل پرواز کے انتظامات کردیئے گئے ہیں، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کی ایس سی او سیکرٹری جنرل سے ملاقات، پاکستان کی صدارت پر مبارکباد
1 September 2026
وزیراعظم کی صدر بیلاروس سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دے دی
1 September 2026
ملک حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ڈوب رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان
1 September 2026
ڈنمارک نے دمشق میں 14 سال بعد سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
1 September 2026
سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار شہید
1 September 2026
عدالتی فیصلے خوش آئند ہیں، تناؤ کے خاتمے اور بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے سیاسی ڈائیلاگ ضروری ہے: بیرسٹر گوہر
1 September 2026
پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا
1 September 2026
لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار
1 September 2026