پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ’ای او تھری‘ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا
Web Desk
25 April 2026
پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیٹلائٹ کو چین کے تیان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھجوایاگیا۔
مقامی طور پر تیار کیےگئے ای او سیٹلائٹ کی لانچنگ ایک اور اہم سنگ میل ہے جو پاکستان کے خودانحصاری اور شاندار ٹیکنالوجی کی طرف اہم سفرہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ ای او تھری شہری منصوبہ بندی اورقدرتی آفات سے نمٹنے کےلیے جدید تصویری ڈیٹا فراہم کرےگا، یہ سیٹلائٹ غذائی اور ماحولیاتی تحفظ کےلیےجدید تصویری ڈیٹابھی فراہم کرےگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ای اوتھری کی کامیابی ایک مربوط ارتھ آبزرویشن سسٹم کی بنیاد رکھےگی، ای او تھری سیٹلائٹ مختلف شعبوں میں قومی ترجیحات کی تکمیل میں مدددےگا اور پائیدارسماجی ومعاشی ترقی میں کردار ادا کرےگا۔
اس تاریخی موقع پر وزیرِاعظم نے سپارکو کےانجینئرز اور سائنسدانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سراہا اور خلائی شعبےمیں پاکستان کے دیرینہ دوست چین کے غیر متزلزل تعاون کا بھی اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور ایران نے مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کردیئے
15 June 2026
چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 17 جون جبکہ یوم عاشور 26 جون کو ہوگا
15 June 2026
بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی وزیر ہیمش فالکن سے ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار پر گفتگو
15 June 2026
ایران نے جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، لبنان جنگ بندی بھی معاہدے کا حصہ ہے: اسماعیل بقائی
15 June 2026
اسحاق ڈار کی برطانوی حکام سے ملاقات، پاکستانی سفارتی کردار کو سراہا گیا
15 June 2026
سفیر پاکستان کی چیچن رہنما سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
15 June 2026
پچھلے سال کے بجٹ نے 116 لوگوں کی جان لی ، سینیٹر عون عباس
15 June 2026
کسی کو فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کہنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان
15 June 2026