آبنائے ہرمزکے قریب 3بحری جہازوں پر فائرنگ، 2جہازایرانی تحویل میں
Web Desk
22 April 2026
خلیج میں ایک بارپھر کشیدگی بڑھنے لگی۔ آبنائے ہرمزکے قریب بحری قوانین کی خلاف ورزی پر تین جہازوں پر فائرنگ کی گئی جبکہ ایرانی پاسداران انقلاب نے دو جہازوں کو قبضے میں لے لیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایک بحری جہاز ایم ایس سی فرانسسکا اسرائیل کی ملکیت ہے جبکہ دوسرے جہاز پر پاناما کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔ دونوں جہازوں کو سمندر سے ایرانی ساحل پر منتقل کردیاگیا۔
برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز پر تین جہازوں پر فائرنگ ہوئی تاہم بحری جہاز اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔میری ٹائم ذرائع کے مطابق ایک جہاز نے اطلاع دی کہ اس پر ایران کے ساحل سے تقریباً 8 ناٹیکل میل مغرب میں فائرنگ کی گئی، تاہم خوش قسمتی سے تمام عملہ محفوظ رہا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اس سے چند گھنٹے قبل ایک اور کارگو جہاز پر عمان کے قریب 15 ناٹیکل میل شمال مشرق میں فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں جہاز کے برج کو شدید نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ جہاز ایم ایس سی فرانسسکا، دمام سے سنگاپور جا رہا تھا۔ایران کی سرکاری خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق یہ کارروائی سمندری قوانین کے نفاذ کے تحت کی گئی کیونکہ متعلقہ جہازوں نے جاری کردہ وارننگز کو نظر انداز کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت
7 July 2026
وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال
7 July 2026
سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی
7 July 2026
خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
7 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا
7 July 2026
قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری
7 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے
7 July 2026
وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر
7 July 2026