مذاکراتی ٹیم سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کے مطابق چل رہی ہے: ایران
Web Desk
21 April 2026
ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں شرکت سے تاحال گریز کیا ہے، جس کے باعث امریکی وفد نے پاکستان کا مجوزہ دورہ مؤخر کر دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ایرانی مذاکراتی وفد اپنے تمام فیصلے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کے مطابق کر رہا ہے۔
ایرانی حکومتی روابط کے سینئر اہلکار الیاس حضرتی نے کہا کہ مذاکراتی عمل میں شامل تمام اراکین اجتماعی مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں اور ہر قدم سپریم لیڈر کی رہنمائی میں اٹھایا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی ریاستی پالیسی سے متعلق اہم فیصلوں میں سپریم لیڈر کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران نے تاحال مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، جس کے باعث امریکی وفد نے اپنا دورۂ پاکستان مؤخر کر دیا۔
یاد رہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای نے مارچ کے اوائل میں منصب سنبھالا تھا، جب 28 فروری کو اسرائیلی حملے میں ان کے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کو عسکری قیادت کے ہمراہ قتل کر دیا گیا تھا۔
نئے سپریم لیڈر بننے کے بعد وہ تاحال عوامی سطح پر سامنے نہیں آئے، اور ان کے بیانات تحریری صورت میں جاری کیے جاتے ہیں، جنہیں ذرائع ابلاغ پر پڑھ کر سنایا جاتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مشرقِ وسطیٰ کے عوام بیرونی مداخلت مسترد کر دیں: چینی صدر
5 September 2026
نائیجیریا میں پیٹرول چوری کے دوران زہریلی گیس سے 37 افراد ہلاک
5 September 2026
محکمہ موسمیات کی بالائی پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں شدید بارش کی پیشگوئی
5 September 2026
پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے: رضوان سعید
5 September 2026
خواجہ آصف کی نئے صوبوں و انتظامی یونٹس پر پیپلز پارٹی کے دوہرے معیار پر تنقید
5 September 2026
امریکہ: غیر ملکی سرکار کے ملازمین کے بچوں کے لیے گرین کارڈ کے قواعد میں بڑی تبدیلی
5 September 2026
حکومت نے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگا دیا، ملک میں بڑے سسٹمک ری سیٹ کی ضرورت ہے: اسد عمر اور فواد چوہدری
5 September 2026
امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی
5 September 2026