LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ایرانی سپریم لیڈر نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی امریکا نے کویت کو انسداد ڈرون، متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دیدی بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا وقت ختم، ووٹنگ 7 جون کو ہوگی امن و سلامتی کو نقصان پہچانے کا الزام، جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم قرار حکومت کا عوام کو جزوی ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل برقرار نیویارک میں سینٹر 360 کا آغاز، شہریوں کے لیے شہر کے دلکش مناظر مفت دستیاب اسلام آباد کیلئے علیحدہ اسمبلی کے قیام کی سفارش، براہ راست انتخابات اور نیا انتظامی نظام تجویز پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کا اہم شراکت دار، علاقائی عدم استحکام چیلنج ہے: امریکی میڈیا

اقوام متحدہ، یورپ کا لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیاں

Web Desk

17 April 2026

لبنان میں جنگ بندی کے باقاعدہ آغاز کے فوری بعد لبنانی فوج نے اسرائیل پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا ہے، جس کے باعث جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔

لبنانی فوج کے مطابق جمعہ کی رات سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے متعدد جارحانہ اقدامات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان کے مختلف دیہات پر وقفے وقفے سے گولہ باری کی گئی، جس کے پیشِ نظر فوج نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فی الحال اپنے گھروں کو واپسی کا فیصلہ مؤخر کر دیں۔ دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے رابطے کے باوجود اسرائیلی فوج نے تاحال ان الزامات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

دوسری جانب عالمی سطح پر اس جنگ بندی کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس میں امریکی کردار کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ وقفہ خطے میں طویل المدتی امن اور پائیدار حل کے لیے مذاکرات کی راہ ہموار کرے گا۔ اسی طرح یورپی کمیشن کی نائب صدر کایا کالاس نے کہا کہ یہ معاہدہ متاثرہ شہریوں تک انسانی امداد پہنچانے کا ایک اہم موقع ہے، جس سے حالیہ ہفتوں کی شدید مشکلات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔