LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی

دبئی کا معروف ہوٹل برج العرب مرمت کیلئے ڈیڑھ سال بند رکھنے کا اعلان

Web Desk

15 April 2026

دبئی کا عالمی شہرت یافتہ لگژری ہوٹل برج العرب کو بڑی مرمت کے باعث اٹھارہ ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ہوٹل انتظامیہ کے مطابق یہ 1999 میں افتتاح کے بعد پہلی بڑی بحالی کا منصوبہ ہے، جس میں عمارت کی منفرد ساخت اور تاریخی حیثیت کو برقرار رکھا جائے گا۔

برج العرب اپنی کشتی نما شکل اور شاندار تعمیراتی انداز کی بدولت دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے۔ اس ہوٹل کی تعمیر سے قبل سمندر میں ایک مصنوعی جزیرہ بنایا گیا تھا جو جمیرہ ساحل سے تقریباً 280 میٹر فاصلے پر واقع ہے، اور اس کی تیاری میں تقریباً تین سال کا عرصہ لگا۔

ہوٹل کے اندرونی حصوں میں چوبیس قیراط سونے کی تہہ بڑے پیمانے پر استعمال کی گئی ہے، جبکہ قیمتی پتھروں اور سنگ مرمر کی تقریباً تیس اقسام عمارت کو شاہانہ حیثیت دیتی ہیں۔ ماضی میں مہمانوں کو خصوصی سہولت کے طور پر سونے سے مزین ڈیجیٹل آلات بھی فراہم کیے جاتے رہے ہیں۔

برج العرب کا مشہور زیرِ آب طرز کا ریسٹورنٹ دراصل ایک بڑے آبی ذخیرے کے ذریعے بنایا گیا ہے جس میں مختلف اقسام کی مچھلیاں موجود ہیں، جو سمندر کے اندر ہونے کا احساس دلاتی ہیں۔

ہوٹل کے ہر کمرے کو دو منزلہ سوٹ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ مہمانوں کے لیے مختلف اقسام کے تکیوں کا انتخاب بھی دستیاب ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بلند مقام پر قائم ہیلی پیڈ کو عالمی سطح کے کھیلوں اور تقریبات کے لیے بھی استعمال کیا جا چکا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق مرمت کے دوران ہوٹل کی اصل شناخت اور تاریخی خصوصیات کو محفوظ رکھا جائے گا، تاہم جدید سہولیات میں مزید بہتری متوقع ہے۔ اب یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ بحالی کے بعد اس کی روایات میں کیا تبدیلیاں سامنے آتی ہیں۔