LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب اسمبلی میں ترقی، جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ کے ترقیاتی پیکیج کی تجویز نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ؛ درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ایرانی سپریم لیڈر نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی امریکا نے کویت کو انسداد ڈرون، متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دیدی بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا وقت ختم، ووٹنگ 7 جون کو ہوگی امن و سلامتی کو نقصان پہچانے کا الزام، جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم قرار حکومت کا عوام کو جزوی ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل برقرار

غزہ میں اسرائیلی بربریت کم نہ ہوئی، مزید 8 فلسطینی شہید

Web Desk

15 April 2026

غزہ کے مظلوم عوام پر جاری اسرائیلی جارحیت اور بربریت میں کمی نہ آسکی، جہاں تازہ حملے میں فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی ہے۔ غزہ میڈیا آفس کے مطابق، اسرائیلی فوج نے پولیس کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں ہونے والی عارضی جنگ بندی کے خاتمے سے اب تک قابض افواج کی کارروائیوں میں 1757 افراد شہید اور 2111 زخمی ہو چکے ہیں، جو اس خطے میں انسانی بحران کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد اب 72 ہزار 336 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 213 سے تجاوز کر چکی ہے۔ انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ غزہ کا 90 فیصد شہری بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، جس سے لاکھوں لوگ بے گھر اور بنیادی ضروریاتِ زندگی سے محروم ہیں۔ بین الاقوامی امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ ہسپتالوں اور سول سروسز کی تباہی کے باعث صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔

غزہ میڈیا آفس نے عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل بمباری سے شہری دفاع اور پولیس کے نظام کو مفلوج کیا جا رہا ہے تاکہ امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالی جا سکے۔ اس تباہی کے باوجود فلسطینی عوام اپنے عزم پر قائم ہیں، تاہم خوراک اور ادویات کی شدید قلت نے بچوں اور بزرگوں کے لیے بقا کی جنگ کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ عالمی سطح پر احتجاج اور سفارتی دباؤ کے باوجود اسرائیل کی جانب سے جارحانہ کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔