LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب اسمبلی میں ترقی، جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ کے ترقیاتی پیکیج کی تجویز نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ؛ درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ایرانی سپریم لیڈر نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی امریکا نے کویت کو انسداد ڈرون، متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دیدی بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا وقت ختم، ووٹنگ 7 جون کو ہوگی امن و سلامتی کو نقصان پہچانے کا الزام، جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم قرار حکومت کا عوام کو جزوی ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل برقرار

فرانسیسی صدرکا امریکی و ایرانی صدور سے رابطہ، غلط فہمیاں دورکرنے کا مطالبہ

Web Desk

14 April 2026

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا ہےکہ انہوں نےامریکا اور ایران کے صدور سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دونوں صدور سے غلط فہمیاں دورکرنےکا مطالبہ کیا۔
سوشل میڈیاپر جاری بیان میں میکرون کا کہنا تھا کہ انہوں نے نئی جنگ سے بچنےکے لیے مذاکرات کا عمل شروع کرنےکا مطالبہ کیا، تمام فریق لبنان سمیت علاقے بھر میں جنگ بندی کی پاسداری کریں، آبنائے ہرمز کو غیر مشروط طورپر فیس یا ٹیکس عائد کیے بغیر جلد دوبارہ کھولنا چاہیے۔

فرانسیسی صدرکاکہناتھاکہ متحارب فریقوں کےدرمیان مذاکرات جلد از جلد بحال ہونے چاہئیں، فرانس آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی بحالی کے لیے جمعےکو کانفرنس کا انعقاد کرےگا،کانفرنس میں کوئی متحارب فریق شرکت نہیں کرےگا۔