LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے چینی حکومت چاہتی ہے کہ امریکی صدر الیکشن ہار جائیں، ٹرمپ کا الزام امریکا کا برازیل پر بعض درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان روس کا یوکرین میں تعینات کسی بھی بین الاقوامی فوج کو نشانہ بنانے کا اعلان تین مرتبہ میئر لندن منتخب ہونے والے صادق خان کو تاحیات لارڈز بنانے کا اعلان اسرائیلی وزیراعظم کا سینیٹر لنزے گراہم کی آخری رسومات میں شرکت سے انکار چین کا حقیقی معنوں میں انسانی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کا مطالبہ مودی سرکار کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر بھارتی عملہ تعینات نہ کرنے کا مطالبہ دنیا کی ایک تہائی آبادی صحت بخش غذا خریدنے سے محروم ہے: اقوام متحدہ کا انتباہ پاکستان کی سوڈان میں جاری جنگی مظالم کی شدید مذمت، جنگی جرائم پر احتساب کا مطالبہ اقوام متحدہ کا غیر قانونی یہودی بستی گیوات زیو کو شہر کا درجہ دیے جانے پر اظہار تشویش اسماعیل بقائی کی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر امریکا و اسرائیل کے مؤقف پر تنقید آبنائے ہرمز کی صورتحال جنگ سے پہلے والی حالت میں کبھی واپس نہیں آئے گی، ترجمان ایرانی فوج

جنگ کے آغازپرامریکاکی مددمیں سست روی کامظاہرہ کیاگیا، نیٹو کااعتراف

Web Desk

9 April 2026

نیٹو کے سکریٹری جنرل مارک روٹ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران جنگ کےآغاز پر امریکا کی مدد کرنے کے معاملے پر کچھ اتحادیوں نے سست روی کا مظاہرہ کیا۔ لیکن اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے سے پہلے اتحادیوں کو آگاہ نہیں کیا تھا۔
مارک روٹ کا کہنا تھا کہ اس وقت بہت سے اتحادی امریکاکے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔اتحادی اس وقت وہ سب کچھ کر رہے ہیں، جس کا امریکا مطالبہ کر رہا ہے۔ وہ صدر ٹرمپ کی درخواست کو سن رہے ہیں اور اس پر ردِعمل دے رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں آزادانہ گزرگاہ کو یقینی بنانے کے لیے برطانیہ کی قیادت میں بننے والا اتحاد، نیٹو ممالک کی سوچ میں تبدیلی کا عکاس ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران جنگ کے معاملے پر نیٹو اور یورپی اتحادیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔