LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا: دفتر خارجہ پاکستان سفارتی سطح پر بھی معرکہ حق میں کامیاب، امن کا علمبردار بن کر ابھرا: عطا تارڑ ریڈ لائن بی آر ٹی کراچی کے مستقبل کی شہ رگ ہے؛ کام شروع ہونے کے بعد جلد واضح بہتری نظر آئے گی، شرجیل میمن سعودی عرب کا بڑا فیصلہ؛ 15 سال سے کم عمر بچوں کے حج پر پابندی عائد نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ؛ علاقائی امن اور معاشی استحکام پر تبادلۂ خیال ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار بھارت میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے بچوں سمیت 9 افراد ہلاک، 4 لاپتا معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر تقریب، مفکرِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش وزیراعظم کی نئے عراقی ہم منصب کو مبارکباد، تعلقات مضبوط بنانے کا عزم گوجرانوالہ کے لیے 31.5 کلومیٹر طویل ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری محکمہ موسمیات کی آج سےبالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی امریکہ نے مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی امریکا کی خلیج عمان میں ناکہ بندی، ایران کو تیل کی آمدن میں بھاری نقصان اڈیالہ جیل: بشریٰ بی بی سے ملاقات کی درخواست مسترد، وکلا کا جیل حکام پر قانون شکنی کا الزام رکاوٹوں کے باعث کام جاری رکھناممکن نہیں، گوادرمیں چینی کمپنی نے فیکٹری بند کردی،تمام ملازمین برطرف

مسجد الاقصیٰ کو 40 دن بند رکھنے کے بعد کھول دیا گیا

Web Desk

9 April 2026

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی حکام نے مسجدِ اقصیٰ کو 40 دن کی طویل بندش کے بعد دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد صبح سویرے نمازیوں کی ایک بڑی تعداد نے مسجد کا رخ کیا۔ رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی حکام نے مسجدِ اقصیٰ سمیت بیت المقدس کے دیگر مقدس مقامات کو بھی آج صبح سے زائرین اور نمازیوں کے لیے کھول دیا ہے۔ مسجد کے دروازے کھلتے ہی وہاں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے اور شہریوں نے بڑی تعداد میں فجر کی نماز ادا کی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے آغاز پر سیکیورٹی وجوہات کو جواز بنا کر مقبوضہ بیت المقدس میں تمام مقدس مقامات کو مکمل طور پر بند کر دیا تھا، جس کی وجہ سے فلسطینیوں اور دیگر زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اب جنگ بندی کے بعد حالات معمول پر لانے کے لیے ان مقامات کو دوبارہ کھولا گیا ہے۔ اگرچہ صورتحال تاحال کشیدہ ہے، تاہم مقدس مقامات کی بحالی کو خطے میں مذہبی سرگرمیوں کی واپسی کے حوالے سے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔