جنگ بندی کے باوجودلبنان پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے، 254افرادشہید، 1165زخمی
Web Desk
8 April 2026
اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجودلبنان پر اب تک کے شدید ترین اوروحشیانہ فضائی حملے کیے ہیں ۔لبنان سول ڈیفنس کے مطابق ملک بھر میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 254 ہو گئی ہے جبکہ 1165 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سول ڈیفنس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بیروت میں 92 افراد شہید اور 742 زخمی ہوئے، بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں 61 افراد شہید اور 200 زخمی ہوئے، بعلبک میں 18 افرادشہید اور 28 زخمی ہوئے، ہرمل میں 9 افراد شہید اور 6 زخمی ہوئے، نباتیہ میں 28 افراد شہید اور 59 زخمی ہوئے، عالیہ ضلع میں 17 افراد شہید اور 6 زخمی ہوئے، صیدا میں 12 افراد شہید اور 56 زخمی ہوئے جبکہ صور میں 17 افراد شہید اور 68 زخمی ہوئے۔
حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بیروت میں مسلسل دھماکوں سے شہر گونج اٹھا اور دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق جنگ کے دوران اب تک کی سب سے بڑی کارروائی میں بیروت، وادی بقاع اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 100 سے زائد کمانڈ سینٹرز اور فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق حملوں کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی گئی۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی لبنان پر لاگو نہیں ہوتی جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے مطابق ان حملوں میں حزب اللہ کو بڑا نقصان پہنچایا گیا۔
متعلقہ عنوانات
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری
17 July 2026
صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام
17 July 2026
ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس
17 July 2026
امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا
17 July 2026
یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار
17 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت
17 July 2026
گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور
17 July 2026
امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے
17 July 2026