اسرائیلی جارحیت رکوانے کےلیے مددکی جائے، لبنان کے وزیراعظم کی اپیل
Web Desk
8 April 2026
لبنان کے وزیرِ اعظم نے اسرائیلی فضائی حملوں کی بڑی لہر کے بعد لبنان کے تمام دوست ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کوتمام دستیاب ذرائع سےرکوانے میں مدد کریں۔
سوشل میڈیاپر بیان میں لبنانی وزیر اعظم نواف سلام نے کہا کہ اسرائیل اپنی جارحیت کا دائرہ مسلسل وسیع کر رہا ہے، جس کے تحت گنجان آباد رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور لبنان کے مختلف حصوں، بالخصوص دارالحکومت بیروت میں، نہتے شہری شہید ہورہے ہیں۔
لبنانی وزیراعظم کی یہ اپیل اسرائیلی ڈیفنس فورسزکے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس نے حزب اللہ کے خلاف اپنی کارروائی کے آغاز کے بعد لبنان بھر میں سب سے بڑے حملے کیے ہیں۔
نواف سلام نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے بین الاقوامی قانون کے لیے مکمل لاپروائی کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لبنان کے تمام دوستوں سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس جارحیت کو روکنے کے لیے ہر دستیاب ذریعے سے ہماری مدد کریں۔
متعلقہ عنوانات
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری
17 July 2026
صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام
17 July 2026
ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس
17 July 2026
امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا
17 July 2026
یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار
17 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت
17 July 2026
گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور
17 July 2026
امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے
17 July 2026