LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے چینی حکومت چاہتی ہے کہ امریکی صدر الیکشن ہار جائیں، ٹرمپ کا الزام امریکا کا برازیل پر بعض درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان روس کا یوکرین میں تعینات کسی بھی بین الاقوامی فوج کو نشانہ بنانے کا اعلان تین مرتبہ میئر لندن منتخب ہونے والے صادق خان کو تاحیات لارڈز بنانے کا اعلان اسرائیلی وزیراعظم کا سینیٹر لنزے گراہم کی آخری رسومات میں شرکت سے انکار چین کا حقیقی معنوں میں انسانی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کا مطالبہ

لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردارہوسکتاہے، ایرانی میڈیا

Web Desk

8 April 2026

 

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کادعویٰ ہے کہ اگر اسرائیل لبنان پر حملے جاری رکھتا ہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے۔خبررساں ادارے نے ذرائع کا  حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس امکان پر غور کر رہا ہے کہ اگراسرائیل لبنان کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتا ہے تو جنگ بندی سے علیحدگی اختیار کی جائے۔

ذرائع نے کہا کہ دو ہفتوں کے جنگ بندی منصوبے میں امریکا نے تمام محاذوں پر جنگ روکنے پر اتفاق کیا تھا جس میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ  کے خلاف کارروائیاں بھی شامل تھیں، تاہم اسرائیل نے بدھ کی صبح سے لبنان پر حملے کر کے معاہدے کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ایران ایک جانب جنگ بندی معاہدے سے دستبردار پونے  پر غور کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب ایرانی مسلح افواج لبنان کے خلاف اسرائیلی حملوں کے جواب کے لیے اہداف کی نشاندہی کر رہی ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اگر امریکا خطے میں اپنے اتحادی کو کنٹرول نہیں کر سکا تو ایران خود اس معاملے میں طاقت کے ذریعے کردار ادا کرے گا۔