LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے چینی حکومت چاہتی ہے کہ امریکی صدر الیکشن ہار جائیں، ٹرمپ کا الزام امریکا کا برازیل پر بعض درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

ایران میں بنیادی طورپر عسکری مقاصد حاصل کرلیے، امریکی نائب صدر

Web Desk

7 April 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہاہے کہ امریکا نے بنیادی طورپر ایران میں اپنے عسکری مقاصدحاصل کرلیے ہیں۔

ہنگری کے دارالحکومت بڈاپیسٹ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے جے ڈی وینس نےکہاکہ جنگ کے اختتام کی نوعیت ایران پر منحصر ہے ۔۔یہ  تنازع دو طریقوں سے اپنے انجام کو پہنچ سکتا ہے۔ ایک یہ کہ ایران ایک نارمل ملک بن جائے، وہ دہشت گردی کی مالی معاونت ختم کرے اور دنیا کے کاروباری نظام کا حصہ بن جائے۔

امریکی نائب صدر کے مطابق ایران کےلیے دوسرا آپشن یہ ہے کہ اگر وہ مذاکرات نہیں کرتا تو اس کی اقتصادی صورتحال مزید خراب ہوتی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کر کےدنیا کو زیادہ سے زیادہ اقتصادی تکلیف پہنچانے کی کوشش کی ہے لیکن امریکا اسے زیادہ تکلیف پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔