ایران کی نئی قیادت سے متعلق علم ہے، نام نہیں بتاؤں گا: صدر ٹرمپ
Web Desk
1 March 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں بخوبی معلوم ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ایران میں کون احکامات جاری کر رہا ہے، تاہم وہ اس شخصیت کا نام ظاہر نہیں کریں گے۔
امریکی ٹی وی کو دیے گئے ٹیلیفونک انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران میں اس وقت ایک ایسی شخصیت موجود ہے جو مؤثر انداز میں فیصلے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ کون ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہے لیکن اس مرحلے پر نام لینا مناسب نہیں سمجھتے۔
اس سوال پر کہ کیا وہ اس شخصیت کو ایران کی قیادت کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ ان کے خیال میں ایسا ممکن ہے اور کچھ اچھے امیدوار سامنے آ سکتے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا آیت اللہ خامنہ ای کے جاں کی شہادت کی تصدیق کر چکا ہے جبکہ ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان
29 August 2026
معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی
29 August 2026
آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن
29 August 2026
پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار
29 August 2026
پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت ہمارے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے: مصدق ملک
29 August 2026
کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم
29 August 2026
علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں
29 August 2026
عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ
29 August 2026